کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کشمور انڈس ہائی وے اغوا انڈسٹری کا گڑھ بن گیا ہے۔ ڈاکوئوں کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ ۔ صالح پٹ کے ہندو کیرتنی بہنوں کے سامنے سے بھائی اغوا،مغوی کے اہل خانہ اور مسافروں کا شدید احتجاج۔ کشمور تحصیل سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق کشمور ضلع اغوا انڈسٹری بن گیا ہے، انڈس ہائی وے مسافروں کیلئے وبال جان ومال تو ڈاکوئوں کیلئے سونے کی چڑیا بن گئی ہے۔ آج صبح کے وقت 5 موٹر سائیکلوں پر سوار بخشاپور تھانے کی حدود رانو اسٹاپ کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈاکوئوں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ڈاکوئوں نے ایک مسافر کوچ او ہائس اور متعدد موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ کے رہائشی وکرم لعل کو ڈاکوئوں نے دو بہنوں کے سامنے زبردستی کار سے اتار کر اغوا کر کیا اور کچے کی طرف فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔دوسری جانب کشمور تھانے کی حدود سے مبینہ طور پر دو افراد احمد دین سومرو اور جہانزیب سومرو کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی بے امنی کیخلاف علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
