English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضائی الودگی کا مسئلہ سنگین ، بیماریوں میں اضافہ ہوگیا، جاوید قصوری

القمر

لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے فضائی آلودگی میں خطرناک اضافے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر آگیا ہے۔ ملک کی فضا میں اسموگ کی آمیزش کا مسئلہ تو بہت ہی سنگین ہوگیا ہے اور ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد سانس اور جلدی امراض کا شکار تو ہورہے ہیں، ان کے پھیپھڑے بھی اس آلودگی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے آنے والی تیز ہواں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار تک پہنچا دیا۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ائر کوالٹی انڈیکس 1853 سے تجاور کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور ایسے افراد جو پہلے سے سانس کے امراض اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں کی جان کو خطرہ ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان حالات میں فالج، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں، کینسر اور دیگر امراض کا خدشہ غیرمعمولی طور پر بڑھ جاتا ہے جو سالانہ 6.7 ملین افراد کی قبل از وقت اموات کا سبب بنتاہے۔ فضائی آلودگی کے قلیل مدتی اثرات میں کھانسی، چھینکیں، آنکھوں، ناک، جلد کی جلن وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات اور مختلف نوعیت کے کیمیکلز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔صنعتیں سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ فضاء میں شامل کرتی ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ گلوبل وارمنگ پر قابو نہ پانے کی صورت میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشئرز کے پگھلنے سے پانی کی قلت پیدا ہونے کا اندیشہ اور سمندری اور جنگلی حیات کی بقا کیلئے خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ فضائی آلودگی سے فصلوں، درختوں پر انتہائی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اسی سبب پیداوار میں 20سے 40فی صد تک کمی واقع ہوجاتی ہے۔آج صورتِ حال یہ ہے کہ زرعی اور قابلِ کاشت زمینوں کا خاتمہ کرکے وہاں دھڑا دھڑ رہائشی کالونیاں یا عمارتیں تعمیرکی جارہی ہیں۔ درحقیقت پاکستان کے تمام چھوٹے، بڑے شہروں پر نظر ڈالیں تو جا بہ جا گندگی، غلاظت، کوڑے کرکٹ کے انبار نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے