ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غلام نبی آزاد کی کانگریس میں واپسی کا کوئی سوال ہی نہیں: سلمان نظامی

سری نگر/غلام نبی آزاد کی کانگریس میں واپسی سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے قریبی ساتھی سلمان نظامی نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے ایسی کسی بھی ممکنہ واپسی کی واضح طور پر تردیدکی ہے۔میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے سلمان نظامی نے کہا کہ کانگریس کی قیادت غلام نبی آزاد کی خدمات اور سیاسی قد و قامت کو تسلیم کرنے میں ناکام رہی اور اس رہنما کو بار بار نظر انداز اور بے عزت کیا گیا، جس نے اپنی زندگی کے کئی دہائیاں پارٹی کے لیے وقف کیں۔
انہوں نے کہا، جن لوگوں نے ان کی قدر اور عزت نہیں کی، وہی اب ان کی کانگریس میں واپسی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، جو درست نہیں۔ انہوں نے بارہا اور واضح طور پر ایسی کسی بھی واپسی کے امکان کو مسترد کیا ہے۔سلمان نظامی نے مزید کہا کہ غلام نبی آزاد وقار کے ساتھ آگے بڑھ چکے ہیں اور ان کے پاس ایسی جماعت میں واپس جانے کی کوئی وجہ نہیں ہے جس نے ان کی خدمات اور قیادت کا احترام نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں