کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو آج سے 4روز کے لیے بند کرنے فیصلہ کیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہ بات علم میں رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان کے مرکزی شہر میںریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27افراد جاں بحق اور 40افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔
