English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نعمان علی اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

القمر

پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے ملتان اور راولپنڈی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں لی تھیں۔

آئی سی سی نے پاکستان کے نعمان علی، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے میچل سینیٹنر کو اکتوبر 2024 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا تھا۔

اس حوالے سے نعمان علی نے کہا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ایک اعزاز ہے، تاریخی پرفارمنس کے لیے سپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے