English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عظمی بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں: شرجیل میمن

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، بغیر اتفاقِ رائے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب نہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 1991 کا معاہدہ تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے، عظمی بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوش حالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے، چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں اور مدد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے