حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ و انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لئے اسمبلی سمیت ہر جگہ حکومت کے سامنے آواز اٹھا رہے ہیں، واسا اور ایچ ڈی اے ملازمین کو گزشتہ دس ماہ سے تنخواہیں و پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملازمین فاقہ
کشی کا شکار ہیں۔لہذا حکومت سندھ واسا کو دئیے فنڈز کا آڈٹ کروائے اور ملازمین کو فی الفور تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت اور میئر حیدر آباد کے غیر قانونی اقدامات اور شہر میں نکاسی وفراہمی آب خراب صورتحال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت میں حیدرآباد سے تین صوبائی وزرا ہیں جن کے پاس اہم وزارتیں ہیں لیکن سندھ حکومت کی کرپشن نااہلی کے باعث حیدرآباد کے مسائل میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے سندھ حکومت ہمیشہ کی طرح حیدرآباد کے شہریوں سے سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے شہری اداروں کو تباہ و برباد کر رہی ہے مئیر حیدرآباد کو ایچ ڈی اے واسا کا کنٹرول دیکر رہی سہی کسر پوری کر دی شہر میں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے بقایا علاقوں میں گندا پینے کے پانی کی سپلائی روز کا معمول ہے پینے فراہمی آب کے ذخائر میں حیدرآباد کے لیے پانی کا ذخیرہ نہیں ہے سندھ حکومت کی ایچ ڈی اے اور واسا سے سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ ایچ ڈی اے، واسا کے ڈی جی،ایم ڈی کی مستقل تعیناتی نہیں ہے مسائل کیسے حل ہونگے۔
