English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسدی فوج اور شامی مزاحمت کاروں میں گھمسان کی جنگ،132ہلاک

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسدی فوج اور شامی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ میں شدت آگئی،جس میں ہلاکتوںکی تعداد 132تک پہنچ گئی۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق نے جمعرات کے روز تصدیق کی کہ حلب کے دیہی علاقے میں اسدی فوج کی تحریر الشام تنظیم اور دیگر مسلح گروپوں کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی۔ لڑائی میں فریقین کے 132ارکان مارے گئے۔ تحریر الشام تنظیم نے بدھ کے روز حلب کے دیہی علاقے میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں تنظیم کے 65اور دیگر اتحادی گروپوں کے 18 افراد ہلاک ہو گئے۔انسانی حقوق تنظیم نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران لڑائی میں اسدی فوج کے 49ارکان مارے گئے جن میں مختلف منصبوں کے 4 افسران شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق تحریر الشام تنظیم اور اس کے دیگر اتحادی گروپوں نے حلب کے مغرب میں دیہی علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور کارروائی کے آغاز کے بعد 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 21 دیہات کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ کامیابی اسدی فوج کے ساتھ شدید لڑائی اور جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ مارچ 2020 ء میں روس اور ترکیہ کے شام میں فائر بندی پر متفق ہونے کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی پیش قدمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے