English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلا دیش‘ سیف الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل کے بعد حالات بے قابو

ڈھاکا:بنگلا دیش میں جاری ابتر سیاسی حالات سے متعلق ایک رپورٹ شائع ہو ئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں سیف الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل کے بعد حالات بہت ہی کشیدہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے بھی ایک رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں سیف الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل کے بعد رونما ہونے والی بد امنی پر بڑی سیاسی جماعتوں جن میں بی این پی اور جماعت اسلامی نے عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بات علم میں رہے کہ واقعہ ہندو رہنما چنمے کرشنا داس برہمچاری کی گرفتاری پر مظاہرین اور پولیس کے مابین پیدا ہونے والی مزاحمتوں کے دوران سامنے آیا۔ یاد رہے کہ ہندو رہنما پر بنگلا دیشی پرچم کی بے حرمتی کا الزام ہے۔ ہنگامے ان کے حامیوں کی گرفتاری کے بعد ڈھاکا میں پھوٹ پڑے، جس میں مسلمان وکیل جاں بحق ہو گئے۔ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ ایک طرف سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے سیف الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت کی اور دوسری طرف ہندو رہنما کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دےکر فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ حافظاتِ اسلام اور دیگر اسلامی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو تنظیم اسکون (ISKON) پر پابندی لگائی جائے جبکہ بنگلا دیشی عدالت نے اسکون پر پابندی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے