English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی چوک سے گرفتار 17 مظاہرین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

القمر



اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 17 مظاہرین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈی چوک میں احتجاج کے دوران گرفتار 17 مظاہرین عدالت میں پیش کردیے گئے۔ تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ میں اس میں ایک درخواست کروں گا کہ گزشتہ ریمانڈ پر تاریخ غلط لکھی گئی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ  میں نے تین دن کا ریمانڈ دیا تھا چار دن کا لکھا گیا، ایک دن کا ریمانڈ دیتا ہوں صبح دیکھیں گے جوڈیشل کرنا ہے یا مزید ریمانڈ دینا ہے۔

جج نے پوچھا کہ پولیس نے ملزمان سے کیا برآمدگی کی ہے؟ کیا 17 کے 17 بندے پورے ہیں؟ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا پورے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیکریٹریٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے