English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ رُخ، سلمان اور عامر خان ایک ساتھ کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

القمر

بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر اس کے لیے انہیں ایک موزوں اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں عامر خان نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 ماہ قبل تینوں خان اس موضوع پر گفتگو کر چکے ہیں اور اب سب کو ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش ہے جوں ہی اسکرپٹ ملی فوری کام شروع کردیں گے کیونکہ مداح بھی ان تینوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور سلمان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ ان تینوں کو مل کر فلم کرنی چاہیے، اور انہیں امید ہے کہ یہ جلد ممکن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تجویز کا آغاز انہوں نے خود کیا تھا اور ان کا ماننا ہے کہ اگر تینوں خان ایک ساتھ فلم نہ کر سکے تو یہ ایک افسوس کی بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے