English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر

القمر

اسلا م آباد (صباح نیوز) سابق خاتون اول بشری بی بی کی توشہ خانہ2 کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی درخواست پر سماعت کریں گے، ایف آئی اے نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بشری بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط
استعمال کر رہی ہیں اور عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہیں۔ عدالت بشری بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے