English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگادیش نے بینڈ وڈتھ معاہدہ منسوخ کردیا،بھارت کو شدید دھچکا

القمر

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں بھارت کے ساتھ کیا گیا’ بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ ‘ کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے، اس اقدام سے بھارت کے علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کے ارادوں اور صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچنے کا امکان ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال بنگلادیش ٹیلی کمیونی کیشن کمیشن ( بی ٹی آر سی) نے ٹیلی کام منسٹری سے 2 بنگلادیشی کمپنیوں کے لیے بھارت کے شمال مشرقی علاقے کو سنگاپور سے تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے راہداری مہیا کرنے ( ٹرانزٹ فیسیلیٹی) کی اجازت کی درخواست کی تھی، بعدازاں بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تھا۔ یکم دسمبر کو بنگلادیشی حکومت نے یہ کہتے ہوئے یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا کہ اس
سے بنگلادیش کو کوئی معاشی فائدہ نہیں ہورہا جبکہ یہ ایگریمنٹ انڈیا کی ڈیجیٹل کنیکٹویٹی بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ موجودہ بنگلادیشی حکومت کے اس فیصلے کے پس پردہ معاشی مفاد سے زیادہ سیاسی وجوہات کا دخل ہے کیونکہ جو بنگلادیشی کمپنیاں بھارت کو ’ بینڈوڈتھ ٹرانزٹ ‘ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے قریب تصور کی جاتی ہیں اور محمد یونس کی حکومت نے یہ فیصلہ مذکورہ کمپنیوں کے اثر و رسوخ کو گھٹانے اور اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے کیا ہے۔
بنگلا دیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے