English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالدیپ کے صدر کو برطرف کرانے کی بھارتی سازش بے نقاب

امریکا کے ایک معروف اخبار نے بتایا ہے کہ بھارتی قیادت نے مالدیپ کے صدر محمد معزو کو برطرف کرانے کی سازش کی تھی اور اس مقصد کے لیے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے ارکان میں مجموعی طور پر 60 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے گروہوں کو بھی رقوم دی گئی تھیں۔ یہ رقوم بھارت سے بھیجی گئی تھیں۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ مالدیپ کی اپوزیشن جامعت مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی نے بھارت سے 60 لاکھ ڈالر حاصل کیے تھے۔ یہ سازش 2024 کے اوائل میں تیار کی گئی تھی۔ بعض وجوہ کی بنیاد پر یہ سازش ناکام رہی۔

’’جمہوریت کی تجدید کا اقدام‘‘ کے زیرِعنوان تیار کی جانے والی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مالدیپ کی پارلیمنٹ کے 40 ارکان کو رشوت دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ ان میں محمد معزو کی پارٹی کے چند ارکان بھی شامل تھے۔ بھارتی قیادت صدر محمد معزو کے مواخذے کی راہ ہموار کر رہی تھی۔

مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید نے کہا ہے کہ اُنہیں ایسی کسی بھی سازش کا علم نہیں تھا اور یہ بھی کہ بھارت کسی ایسی کسی بھی سازش کی حمایت اور مدد نہیں کرے گا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق چند فوجی افسران اور دیگر سیاست دانوں کو بھی رشوت دینے کی تیاری کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے