English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی محکمہ خزانہ کے سسٹم پر چینی ہیکرز کا بڑا حملہ

چین کے ہیکرز نے امریکا کے محکمہ خزانہ کے سسٹم پر بڑا حملہ کیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں محکمہ خزانہ کی بہت سی اِن کلاسیفائیڈ دستاویزات حاصل کرلی گئیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے حکام نے کانگریس کو بتایا کہ یہ حملہ بڑا اور منظم تھا جس کے نتیجے میں محکمے کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ تھرڈ پارٹی سائبر سیکیورٹی سروس پرووائڈر بیونڈ ٹرسٹ کا نیٹ ورک چینی ہیکرز کے حملے کو روکنے میں ناکام رہا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کے حمایت یافتہ ہیکرز کا یہ حملہ غیر معمولی نوعیت کا تھا جس کے نتیجے میں بہت سی دستاویزات چُرالی گئیں۔ دستاویزات کے چُرائے جانے کی بنیاد پر اس حملے کو غیر معمولی قرار دیا جانا چاہیے۔ چینی ہیکرز نے تمام اہم پاس ورڈز ہیک کرلیے جن کے ذریعے بیونڈ ٹرسٹ کی کلاؤڈ سروس سے وابستہ افراد محکمہ خزانہ کے افسران سے رابطے میں رہا کرتے تھے۔

چینی ہیکرز کا یہ حملہ دسمبر کے ابتدائی دنوں میں ہوا تھا اور بیونڈ ٹرسٹ نے محکمہ خزانہ کو 8 دسمبر کو مطلع کیا۔ سائبر سیکیورٹی ایجنسی، انفرا اسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آئی نے اپنے اپنے ماہرین کی مدد سے اس بات کا جائزہ لیا کہ چینی ہیکرز کے اس حملے کے نتیجے میں سسٹم کو کس حد تک نقصان پہنچا اور دیگر سسٹمز محفوظ ہیں یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے