English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: 19 ہزار 541 غیر قانونی تارکین گرفتار

القمر

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 19 ہزار 541 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے 11ہزار 402 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4ہزار 775 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3ہزار 364 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ 953 افراد سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 40 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیائی اور 2فیصد دیگر ممالک کے تارکین وطن تھے۔ حکام نے مزید بتایا کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 27 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے