English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی شاہراہ پر حادثہ، خاتون ہلاک،5زخمی ہوگئے

القمر

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور کے خاندان کو قومی شاہراہ پر حادثہ، دوشیزہ جاں بحق، مرد، خواتین، بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تفصیلات کے مطابق محراب پور سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے بھریا روڈ جانے والی کار قومی شاہراہ پر گاؤں قابل منگریو کے قریب چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرالر سے جا ٹکرائی، اس حادثے میں کار میں سوار 20 سالہ دوشیزہ نمرہ جٹ جاں بحق ہو گئی، حادثے میں جمیل جٹ، ناظمین جٹ، سویرا جٹ، نجمہ جٹ اور نرما جٹ زخمی ہوگئیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق محراب پور سے ہے، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے