English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی

القمر



کراچی:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ  زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 14 کو ختم ہونےو الے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری  ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اضافے کے بعد  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب۔ 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے