English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

القمر

سعودی عرب میں مسجد نبوی ﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان 25 برس تک اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وفات پا گئے۔

مسجد کی انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کا انتقال 23 دسمبر کو ہوا، انہیں نمازِ فجر کے بعد مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔

شیخ فیصل نعمان کو سن 2001 میں مسجد نبوی ﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا، جبکہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے ان کی آخری اذان کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے خاندان کی روایت رہا ہے، ان کے والد اور دادا بھی مسجد نبوی ﷺ میں مؤذن کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ان کے والد کو محض 14 سال کی عمر میں اس منصب پر فائز کیا گیا تھا اور وہ 90 برس سے زائد عمر تک یہ خدمت سرانجام دیتے رہے۔

والد کے انتقال کے بعد شیخ فیصل نعمان نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور دہائیوں تک اس مقدس فریضے کو انجام دیا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے شیخ فیصل نعمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے