English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا آرمی چیف کے طیارہ حادثے میں بڑی پیشرفت، بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد

القمر

لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد کے طیارہ حادثے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ترک حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا ہے۔

ترکی کے حکام کے مطابق فالکن 50 نجی طیارہ منگل کے روز دارالحکومت انقرہ سے طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم پرواز کے چند ہی منٹ بعد طیارے کے برقی نظام میں خرابی پیدا ہوگئی۔ ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کے کچھ دیر بعد طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد اس کا ملبہ انقرہ کے قریب حیمانہ کے علاقے سے ملا۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے جائے حادثہ پر میڈیا کو بتایا کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر دونوں حاصل کر لیے گئے ہیں اور ان کا تکنیکی تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بلیک باکس کا تجزیہ کسی غیر جانبدار ملک میں کرایا جائے گا اور اس کے نتائج مکمل شفافیت کے ساتھ عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

اس حادثے میں جنرل محمد الحداد سمیت ان کے چار قریبی ساتھی جاں بحق ہو گئے، جبکہ طیارے میں کل آٹھ افراد سوار تھے جن میں عملے کے تین ارکان شامل تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے