ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہود مخالف سرگرمیاں نظرانداز کرنےکا الزام، امریکی محکمہ انصاف کاکیلیفورنیا یونیورسٹی کیخلاف مقدمہ

امریکا کے محکمۂ انصاف نے یہود مخالف سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے کے الزام میں کیلیفورنیا کی جامعہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

جامعہ پر الزام ہے کہ اس کے لاس اینجلس کیمپس میں یہود مخالف ماحول پایا گیا اور انتظامیہ اس کی روک تھام میں ناکام رہی۔

محکمۂ انصاف کے مطابق ایسے واقعات کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

دوسری جانب جامعہ کی انتظامیہ کی طرف سے مقدمے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل نومبر میں ایک وفاقی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو جامعہ پر ایک ارب ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا تھا۔ یہ جرمانہ کیمپس میں مبینہ یہود مخالف سرگرمیوں کی روک تھام میں ناکامی پر عائد کیا جانا تھا۔

اگست میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے بعد امریکی حکومت نے جامعہ کی پانچ سو چوراسی ملین ڈالر کی مالی معاونت بھی معطل کر دی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں