English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیوبا کے سفارت خانے کا عالمی برادری کے دہرے رویے پر تنقیدی موقف

القمر

پیرس:فرانس میں موجود کیوبا کا سفارت خانہ نے عالمی برادری کے دہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے، اور کہا ہے کہ دنیا ایک بندر کی جذباتی ویڈیو پر تو ہمدردی ظاہر کر دیتی ہے، لیکن غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں کے دکھ اور تکالیف کو نظر انداز کر دیتی ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں جاپان کے چڑیا گھر میں پنچ نامی ننھے بندر کو دکھایا گیا ہے، جو ماں کی ممتا سے محروم ہونے کے بعد ایک کھلونے کو اپنا سب کچھ سمجھتے ہوئے لپٹا ہوا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے جذباتی ہو گئے اور دنیا بھر سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسی ویڈیو میں دوسری جانب غزہ کی ایک معصوم بچی کو دکھایا گیا ہے، جو اسرائیلی بمباری میں اپنا گھر تباہ ہونے اور پیاروں کو کھونے کے بعد اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی ہے۔

کیوبا کے سفارت خانے نے اس تضاد کو “منتخب ہمدردی” (Selective empathy) قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ شرمناک ہے اور عالمی برادری کو غزہ میں بچوں کے دکھ کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

سفارت خانے کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے