English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم سے حکومتی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار

القمر

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی پارلیمان میں قانون سازی کے معاملے کو لے کر ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیلپز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے. ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں پیپلز پارٹی نے حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دیا جس پر اسکے مشکور ہیں۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی اور اجلاس میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا

وفد میں سینیٹر شیری رحمن، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے. 

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ  بھی شریک تھے.

وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی کے عمل میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایا جاری کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے