English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آپریشن غضب للحق میں 707 خوارج ہلاک، افغان طالبان کو پہنچنے والے نقصانات کے شواہد اور تفصیل

القمر

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت 18 مارچ تک 707 خوارج ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے اعداد و شمار عید کے پیش نظر سیز فائر کے اعلان تک کے جاری کردیے گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 707 خوارج، افغان طالبان ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 255 چیک پوسٹیں مکمل تباہ جبکہ 44 پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔


Express News

حکومت کا عیدالفطر کے پیش نظر افغانستان میں آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا اعلان


Express News

افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف کارروائی پر بھارتی وزارت خارجہ کا گمراہ کن بیان مسترد

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 16 مارچ کی رات کابل اور ننگرہار میں فضائی کارروائیاں کر کے افغان طالبان کی دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس میں ڈرونز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات تباہ کیے گئے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان دونوں مقامات سے پاکستان کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، طورخم، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان سیکٹرز میں کارروائیاں کر کے افغان طالبات کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے