English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای کا امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان

القمر

متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اپنے عزم کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی-امریکی بزنس کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے امارات پہلے ہی جدید میزائل اور دفاعی نظام حاصل کر چکا ہے تاکہ جنگی تباہی سے بچا جا سکے۔

یوسف العتیبہ کے مطابق امریکا کے ساتھ توانائی اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے شعبوں میں مزید معاہدے متوقع ہیں، جبکہ یو اے ای میں امریکی کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امارات کے پاس تقریباً دو کھرب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امارات ہر چیلنج کو ترقی کے موقع میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے