English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی سفارتخانے کی سعودی عرب میں شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

القمر

ریاض: امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے کیونکہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی شہری کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد سعودی عرب سے روانہ ہو جائیں۔ ریاض، جدہ اور دمام کے ایئرپورٹس فعال ہیں اور شہری انخلا کے لیے دستیاب ہیں۔

بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح امریکی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی ہے۔ سفارتخانے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں فوری احتیاط ضروری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق انخلا کے اقدامات کا مقصد امریکی شہریوں کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے محفوظ رکھنا اور انہیں متبادل محفوظ مقامات تک پہنچانا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے