English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فضائیہ کے 2اہلکارایران کےلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار،فرد جرم عائد

القمر

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ کے 2 اہلکاروں پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے، جب کہ دونوں اہلکاروں پر حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے 2 ٹیکنیشنز کو مبینہ طور پر ایران کی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں پر سنگین سیکیورٹی نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں دشمن کی معاونت اور حساس معلومات کی ترسیل شامل ہے۔ ایک اہلکار پر غیر ملکی ایجنٹ سے براہ راست رابطے کا الزام ہے جب کہ دوسرے اہلکار پر رابطے میں معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں ایرانی ہینڈلرز سے رابطہ منقطع کر دیا تھا جب انہیں ہتھیاروں سے متعلق کام کرنے کو کہا گیا تاہم حکام کے مطابق بعد میں دونوں نے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق ایک اہلکار نے مبینہ طور پر ایرانی ایجنٹ کو فوجی تربیتی مواد فراہم کیا، جس میں جنگی طیاروں کے نظام سے متعلق معلومات اور فوجی اڈے کی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے