ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان، رویت ہلال ریسرچ کونسل

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے سائنسی اعداد و شمار کی بنیاد پر پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب 1 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ 17 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں تصور کی جاتی ہے۔

اگر 17 مئی کی شام ملک کے مختلف حصوں میں بادل یا موسم کی خرابی کے باعث چاند نظر نہ آ سکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور یکم ذی الحجہ 19 مئی (منگل) کو ہوگی۔

کونسل کے مطابق اس سال پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ ایک ہی دن یعنی 27 مئی کو منائے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں