English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں خالصتان حامیوں کا احتجاج، شو کچھ دیر کے لیے رک گیا

القمر

بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب خالصتان کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

اوورا ٹور کے دوران بڑی تعداد میں موجود مظاہرین خالصتان کے جھنڈے لہراتے ہوئے سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرتے رہے، جس کے باعث دلجیت دوسانجھ نے اپنی پرفارمنس عارضی طور پر روک دی۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ دلجیت نے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے منتظمین کو مداخلت کی ہدایت دی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کینیڈا اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی سکھ رہنماؤں کے قتل اور سیاسی تنازعات کے باعث کشیدہ رہے ہیں، جس کے باعث اس واقعے نے مزید توجہ حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے