ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا اعتماد سازی اقدام، ایرانی جہاز کے 22 اہلکار پاکستان منتقل

اسلام آباد: امریکا نے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ضبط کیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توسکا کے 22 اہلکاروں کو پاکستان منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق عملے کے تمام افراد گزشتہ رات پاکستان پہنچے، جنہیں آج باضابطہ طور پر ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں واپس لا کر اس کے اصل مالکان کے سپرد کیا جائے گا۔ اس تمام عمل کو امریکا اور ایران کے باہمی تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں