English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا امکان

القمر

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف حصوں میں ایک نئے ہیٹ ویو کے داخل ہونے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ کر 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس سے شدید گرمی کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پیشگوئی کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ کے کئی اضلاع کل سے 11 مئی تک اس شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

متاثرہ علاقوں میں شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں، جہاں موسم معمول سے کہیں زیادہ گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں اور شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔

ماہرین نے اس صورتحال میں شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور پانی کے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی اور گرمی کے اثرات سے بچا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے