English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

القمر

بھارت میں بریانی کھانے کے بعد تربوز استعمال کرنے سے میاں، بیوی اور دو بچیوں کی ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

گزشتہ ماہ بھارتی شہر ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو فوڈ پوائزننگ قرار دیا جارہا تھا، تاہم فرانزک رپورٹ نے معاملے کا نیا رخ سامنے لادیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 45 سالہ عبداللہ عبدالقادر، ان کی 35 سالہ اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سالہ زینب نے ہفتے کی شب اہل خانہ کے ساتھ بریانی کھائی، جبکہ رات گئے تربوز بھی کھایا تھا۔ چند گھنٹوں بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور صبح کے وقت شدید قے شروع ہوگئی۔

ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی، تاہم حالت بگڑنے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق خاندان کے افراد کی موت فوڈ پوائزننگ سے نہیں بلکہ چوہے مار زہر کے باعث ہوئی۔ رپورٹ میں لاشوں اور تربوز کے نمونوں میں ایک زہریلا مادہ پایا گیا، جو عام طور پر چوہے مار ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے دوران جسم کے اندرونی اعضا میں سبز رنگت دیکھی، جو زہر خورانی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ مزید تحقیقات میں جسموں اور تربوز کے نمونوں میں زنک فاسفائٹ نامی زہریلے کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

تفتیشی حکام اب اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ زہر حادثاتی طور پر تربوز میں شامل ہوا یا اسے جان بوجھ کر ملایا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے