English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار

القمر

ایف آئی اے نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ کے ذریعے بیرونِ ملک سفر کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو کراچی سے عمان روانگی کے دوران امیگریشن کلیئرنس کے مرحلے پر روکا گیا، جہاں اس کی دستاویزات مشکوک قرار پائیں۔

ترجمان نے بتایا کہ خاتون کے بیان اور پیش کردہ دستاویزات میں واضح تضادات سامنے آئے، جبکہ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ شادی کا سرٹیفکیٹ جعلی اور ترتیب شدہ تھا۔

حکام کے مطابق عمان کے رشتے داری ویزا کے حصول کے لیے ایک ایجنٹ نے جعلی شادی کی دستاویزات تیار کی تھیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کردیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے