English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

القمر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، جہلم، اوکاڑہ، شیخوپورہ، پنڈ دادن خان اور گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ اچانک آنے والے جھٹکوں کے باعث شہری گھبراہٹ کا شکار ہو گئے اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی اٹھارہ کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پنڈ دادن خان کے مختلف علاقوں میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم مکمل تفصیلات اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جلال پور شریف میں زلزلے کے باعث ایک مکان گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں شہری کئی منٹ تک خوف کی حالت میں کھلے مقامات پر موجود رہے جبکہ موبائل فون اور بجلی کی فراہمی میں بھی عارضی تعطل کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے