ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف خاندان برتن فروش کے نام سے اربوں کی منی لانڈرنگ

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف‘ حمزہ‘ سلمان اور نصرت شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں پیشرفت سامنے آگئی۔ چپڑاسی ‘ مزدور اور ملازمین کے بعد برتن فروش کے نام سے بینک اکائونٹس سے ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ شہباز شریف اور اہل خانہ نے برتن فروش اشفاق کے نام سے جعلی بینک اکائونٹس اور ٹرایکشنز کیں۔ کالا دھن سفید کرنے میں برتن فروش کا شناختی کارڈ اور بینک اکائونٹس استعمال کئے گئے۔ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ برتن فروش کا نام استعمال کرکے برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں خطیر رقوم بھیجی گئیں۔ تفتیش کے بعد برتن فروش اشفاق کے نام سے کی گئی بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں