English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار سمیع خان نے سر منڈوانے کی خواہش ظاہر کردی

القمر

 کراچی: اداکار سمیع خان نے فلم میں سرمنڈوانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سمیع خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ عرصے سے ایک بات پر منصوبہ بندی جاری ہے کہ میں اسکرین کے سامنے بلکل عجیب کردار میں سامنے آجاؤں اور ممکن بھی ہے کہ عنقریب ایسے تجربات ہو جائیں۔

سمیع خان نے یہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکرین پر سب کے سامنے سر منڈواؤں  جوکہ میری زندگی کی انوکھی خواہش ہے اور اس ضمن میں اپنے ہدایتکار دوستوں سے بھی کہا تھا کہ ایسا کوئی فلم کا سین ہو جس میں شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر سر کے بال منڈوائے جائیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ فلم بھی اتنی ہی اچھی ہو اور بہترین پروڈکشن ہو تو اس کے لئے اداکار سمجھوتہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے