English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف ملک گیر جلسے جلوسوں کا اعلان

القمر

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے جلوسوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کراچی سے کشمیر تک احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو کراچی جب کہ 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

احتجاجی پروگرام کے تحت بلاول بھٹو زرداری 26 اکتوبر کو سندھ پنجاب کے بارڈر کشمور کے مقام پر احتجاجی جلسہ کریں گے، سندھ کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی احتجاجی تحریک کا اگلا قدم جنوبی پنجاب ہوگا، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری وسطی پنجاب میں داخل ہوں گے، وسطی پنجاب کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا جائیں گے اور 30 نومبر کو آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں پارٹی کا یوم تاسیس منائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے