English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے ملاقات

القمر

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آغاز سے قبل پاکستانی اور ایرانی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر شریک ہوئے ایران کی جانب سے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی شریک ہوئے۔ پاکستانی اور ایرانی وفود کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔ اس سےقبل وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات ہوئی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے جنہوں نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی۔ ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ اس حوالے ہونے والے سوال کے جواب میں جے ڈی وینص نے پرجوش انداز میں جواب میں دیتے ہوئے کہا کہ ’وی لَو پاکستان‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے