سری نگر/حکومتِ ہند نے ہفتہ کے روز ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کو جموں و کشمیر کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ وہ 1995 بیچ کے AGMUT کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور انہیں دہلی سے جموں و کشمیر منتقل کیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند کے حکم نامے کے مطابق، ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کو یکم نومبر 2026 سے جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی یکم نومبر یا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے مؤثر ہوگی، ان دونوں میں سے جو تاریخ بعد میں آئے گی، اسی کو نافذ کیا جائے گا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ڈاکٹر سجن سنگھ یادو (آئی اے ایس، AGMUT: 1995) کو دہلی سے جموں و کشمیر منتقل کرکے چیف سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سجن سنگھ یادو 9 جون 2026 سے نئی دہلی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دہلی جل بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments