سانبہ کے سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس میں دفتر کے کمرے سے شخص کی لاش برآمد

سانبہ/ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس کے فیز تھری میں واقع ایک دفتر کے کمرے سے ہفتہ کے روز ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ متوفی سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس، سانبہ کے فیز تھری میں کام کرتا تھا۔

عہدیدارکے مطابق، ساتھی ملازمین نے اسے دفتر کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں متوفی کی شناخت پنجاب کے شہر جالندھر کے رہائشی کمل کمار کے طور پر ہوئی۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ طبی و قانونی ضابطے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں