English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری ملازمین کے واٹس ایپ، فیس بک پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کنٹرول کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر پابندی کی زد میں آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ملازمین واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، ان کے لیے واٹس ایپ طرز کی کنٹرولڈ سروس متعارف کرائی جائے گی۔

آئی ٹی بورڈ حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کہا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دفاتر میں فیس بک، یوٹیوب، یو ایس بی کے استعمال پرپابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے