English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران امریکا معاہدہ؛ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے طے شدہ مذاکرات اچانک منسوخ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

القمر

ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے طے شدہ مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ نہیں جارہے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے بھی آج طے شدہ مذاکرات کی منسوخی کی تصدیق کی۔ سوئس حکام نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والے مذاکرات اب طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی کہا کہ مذاکرات کی تیاری جاری تھی اور امریکی وفد روانگی کے لیے تیار تھا، تاہم بات چیت کے انتظامی اور سفارتی معاملات حتمی شکل اختیار نہ کر سکے۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کا لائحہ عمل ہمیشہ پیچیدہ اور غیر متوقع رہا ہے، فی الحال جے ڈی وینس کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اگرچہ دونوں فریقوں نے اصولی طور پر مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی وفد کی شرکت کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران مزید مذاکرات سے قبل امریکا کی جانب سے وعدوں پر عملی پیش رفت دیکھنا چاہتا ہے، جبکہ دیگر اطلاعات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری کشیدگی کو بھی تاخیر کی ایک وجہ قرار دیا جارہا ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے