English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کی جدوجہد نہ دکھانے پر ثانیہ سعید برس پڑیں

کراچی(کلچرل ڈیسک)اداکارہ ثانیہ سعید آج کے ڈراموں میں پاکستان کی خواتین کی ہر شعبے میں کی جانے والی ترقی کو نہ دکھانے پر انڈسٹری کے ہدایتکاروں پر برس پڑیں۔پاکستان کی مشہوراداکارہ ثانیہ سعید نے ایک شو کے دوران کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے سے بالکل الگ ہوتی جارہی ہے۔ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں جو ڈرامے اب بن رہے ہیں، ان میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی شادی کے معاملے کودکھایا جاتا ہے جو بالکل غلط ہے۔ثانیہ نے کہا ہماری لڑکیاں اورخواتین ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار بھی ہو رہی ہیں لیکن ایسے مسائل جن کا وہ آئے روز اپنی زندگی میں سامنا کررہی ہیں ان کا ڈراموں میں پرچارنہیں کیا جارہا۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری خواتین کو صحت و تعلیم کی غیرمساوی سہولیات ، کردارکشی اوردیگر سماجی برائیوں کا سامنا ہے، انہیں آزادی اظہار سمیت اپنی پسند کا انتخاب کرنے تک کی انہیں اجازت نہیں لیکن یہ سب ہمارے ڈراموں کی کہانیوں میں نہیں دکھایا جارہا سوائے ایک چیز کہ کسی بھی خواتین کا مسئلہ یہ سارے مسائل نہیں بلکہ شادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے