English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علیحدگی پسندوں سمیت تمام کشمیری رہنما متحد ہوں

ہم اپنی رہائی کے لئے کسی بانڈ پر دستخط نہیں کریں گے

زیر حراست خالدہ شاہ صدر جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس سے ایک انٹرویو

جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر خالدہ شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم اپنی رہائی کے لئے کوئی مفاہمت نہیں کریں گے۔
خالدہ شاہ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر ہیں۔ وہ نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ وہ فاروق عبد اللہ کی بہن اور عمر عبداللہ کی خالہ ہیں ، جموں و کشمیر کے دونوں سابق وزرائے اعلی ، نیشنل کانفرنس کے دونوں رہنما 5 اگست سے زیر حراست ہیں۔
5 اگست سے ، 84 سالہ خالدہ شاہ ، انکا بیٹا ، مظفر شاہ اور اس کا بھائی ، مصطفی کمال سری نگر کے مولانا آزاد روڈ پر اپنے گھر سے باہر نہیں گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 5 اگست سے ہی نظربند ہیں۔
خالدہ شاہ کے گھر پر جموں و کشمیر پولیس کی فراہم کردہ سیکیورٹی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ داخل ہونے والے ہر شخص کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ وہاں تعینات پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ خاندان کے افراد کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
خالدہ شاہ نے 5 اگست کا ذکر کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس سے قبل بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہمیں اندازہ تھا کہ کچھ غلط ہونے والا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5اگست کی صبح ، ایک نائب پولیس سپرنٹنڈنٹ ، وردی میں ، ہمارے گھر آئے اور میرے بیٹے مظفر شاہ سے کہا کہ ہم نظربند ہیں اور ہم باہر نہیں جاسکتے ۔ ڈی ایس پی نے اسے یہ بھی بتایا کہ اگر ہم باہر جانے کی کوئی کوشش کریں گے تو ہمارے تمام ذاتی حفاظتی افسران کو ہٹادیا جائے گا۔
انہوں نے انٹرویومیں حکومت کے سیاستدانوں کی نظربندی کے حوالے سے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نظربند نہیں ہیں تو پھر ہمیں باہر جانے کی اجازت کیوں نہیں دیتے؟ جب پولیس نے 23 اکتوبر کو عدالت میں اپنا تحریری جواب پیش کیا تو ہم نے اپنی رہائش گاہ سے باہر جانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہمیں اجازت نہیں دی۔ اس کے بجائے ، باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ ہر شخص اس کا گواہ ہے ، پارلیمنٹ کے دو ممبران ، حسنین مسعودی اور محمد اکبر لون سمیت ، جو 24 اکتوبر کو ہم سے ملنے آئے تھے۔ ان سے ملنے سے روکا گیا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انٹرویو میں انہوں نے کہا ہمارا عدالتوں سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔ ہم نے بہت امید کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ ایک انسان سوچتا ہے کہ شاید کوئی ایماندار ہو اور کوئی ایسا شخص بھی ہو جو سچائی کا ساتھ دے۔ لیکن ہماری درخواست پر ہائی کورٹ کے حکم پر ہم بہت مایوس ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مناسب دستاویزات کے ذریعہ ہمیں حراست میں لینے کی وجہ بیان کرتے یا توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ لیکن چونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نظربند نہیں ہیں ہمیں اس کے خلاف بات کرنا ہوگی۔ وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہم اس طرح کے ظالمانہ جھوٹ کو ہضم نہیں کرسکتے ہیں۔ اسی لئے ہم دوبارہ عدالت جائیں گے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اپنی رہائی کے بدلے کبھی بھی بانڈز پر دستخط کرنے کے لئے کہا گیا کہ آپ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے تو انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی بانڈ پر دستخط کرکے باہر نہیں آنا چاہتے ۔ میں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ جب چاہیں یا جہاں چاہیں ہمیں بند رکھیں ، لیکن ہم ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جو رہائی کے لئے بانڈ پر دستخط کریں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کشمیر میں "تیسرا محاذ” کشمیریوں کے لئے قابل قبول ہوگا؟ تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاسی رشوتوں کے بعد ہونے والے انتخابات کی کوئی ساکھ نہیں ہوگی۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ممکنہ تیسرے محاذ میں شامل ہونے کے لئے آپ سے رابطہ کیا جائے گا؟تو ان کا کہنا تھا مجھے یقین ہے کہ وہ مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ابتدائی دنوں میں ، جب کسی تیسرے محاذ کی یہ گفتگو ہوئی ، تو کچھ لوگ تھے جنہوں نے ہم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔میں نے مظفر شاہ سے کہا کہ وہ ہمارا وقت ضائع کرنے یہاں آرہے ہیں ، ان سے دور رہیں۔
انہوں نے کہ اکہ سب سے پہلے اور اہم بات یہ ہے کہ ہم آرٹیکل 370 کی اصل شکل اور ساخت میں بحالی چاہتے ہیں۔ تب ہی ہم انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
ہمیں ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔میں اس اقدام کا حصہ بننا یا کسی ایسے اقدام کی رہنمائی کرنا چاہتی ہوں جو ہم سب کو متحد کرے۔ہر کشمیری رہنما ، وہ جہاں بھی ہے ،اسے اتحاد کا سوچنا چاہئے۔ اس میں علیحدگی پسند بھی شامل ہیں۔ جب طوفان آتا ہے تو ، وہ کسی سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے