English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ایف بی آر دفترمیں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جلنے کا خدشہ

القمر

سندھ سیکریٹریٹ میں فیڈرل بورڈ آف  ریونیو(ایف بی آر) کے دفتر میں آگ لگنے سے اہم دستاویزات اور ریکارڈ کے جلنے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کے قریب واقع کثیر المنزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،  آگ ایف بی آر کے دفتر کی پہلی منزل پر لگی جس سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہورہے ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع پر دفاتر میں موجود افراد باہر آگئے جب کہ عمارت کا عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں  جب کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے