English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہرشہری ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، صدر مملکت

القمر

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی اور مذہب پرعمل پیرا ہوکر کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے، پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بدعنوانی کےخلاف طویل جدوجہد کی ہے، احتساب معاشرے کے بڑے اور طاقتور افراد سے شروع ہونا چاہیے، ہمیں اپنے انتخابی نظام میں کرپشن کےخاتمے کے لئےاقدامات کی ضرورت ہے، ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے