English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد

القمر

پشاور: عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج پشاور کے روبرو سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے کیس ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

عدالت نے فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری بیان جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

فوزیہ بی بی سابق دور حکومت میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی تھیں، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیسوں کے عوض اپنا ووٹ اپوزیشن کو بیچا۔ جس پر فوزیہ بی بی نے وزیراعظم کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے