لاہور( جسارت نیوز)نیشنل اسکول آف تائیکوانڈوکی ’ ’بیلٹ پروموشن ‘ ‘تقریب فیرروز پور روڈپر واقع جنرل ہسپتال کی بیک سائیڈپر واقع نیشنل سکول آف تائیکوانڈوکلب میں منعقدہوئی، جس میں گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنے دم خم کا مظاہرہ بھی کیا۔ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کلثوم ،احمد اورخالدکو یلیوبیلٹ جبکہ نجیب اللہ ،حسن اور حسین کو گرین بیلٹ دی گئی۔بیلٹ پروموشن تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف) کوریانے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس اورسر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر نیشنل سکول آف تائیکوانڈو کے انسٹرکٹر علی ریاض بلیک بیلٹ 4Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف) کوریابھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان ڈبلیوٹی ایف نے کہا کہ نیشنل سکول آف تائیکوانڈولاہور شہر میںتائیکوانڈو کے کھیل کوگراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں سیلف ڈیفنس کا شعور اْجاگرکرکے اُن کی بہترین تر بیت کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تائیکوانڈو کھیل کے ذریعے ہم خود کی حفاظت کر سکتے ہیں یہ ایسا کھیل ہے جس سے ہمیں شناخت بھی ملتی ہے اور سیکورٹی بھی ملتی ہے،تائیکوانڈو لڑکیوں کیلئے بہترین اور محفوظ کھیل ہے ۔
