اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، گردوارہ کرتارپور میں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
معاون خصوصی نے کہا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔
کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔ pic.twitter.com/oSGhBuJjJM
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 6, 2020
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔
