نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے بھارت کے سابق آئی اے ایس افسر کنن گوپی ناتھن کو الہ آباد کے ہوائی اڈے پر پولیس نے حراست میں لیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گوپی ناتھن ہفتے کو دہلی سے الہ آبادپہنچے جہاں انہیں آل انڈیا پیپلز فورم کے زیر اہتمام شہریت بچائو ، آئین بچائو اور جمہوریت بچائو کے عنوان سے ایک سمپوزیم سے خطاب کرنا تھا۔ سیکورٹی حکام نے تفتیش کرنے کے بعد انہیں دہلی واپس بھیج دیا۔ گوپی ناتھن نے دفعہ 370 کے خاتمے کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے احتجاجاً استعفا دیا تھا۔
جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر مستعفی سابق آئی اے ایس افسر گرفتار
القمر
